Saturday, October 13, 2012

Allah wants us to succeed


ساری کی ساری کامیابیوں کے اللہ پاک تنہے تنہا خالق ہیں۔ چاہیں تو کامیاب کریں چاہیں تو ناکام کریں۔ کامیاب کرنا پسند ہے۔ ناکامی دینا پسند نہیں۔ کامیابی دینے میں جلدی کرتے ہیں۔ ناکام کرنے کا فیصلہ دیر سے کرتے ہیں۔ مہلت پر مہلت دیتے رہتے ہیں۔ انتظار میں لگے رہتے ہیں۔ یہاں تک کہ کراماً کاتبین کو بھی حکم دیا۔
نیکی لکھنے میں جلدی کر۔ برائی لکھنے میں انتظار کرو۔ اگر معافی مانگ لے تو وہ بھی نہ لکھنا۔ نیکی و
الے فرشتے کو امیر بنا دیا۔ برائی لکھنے والے کو معمور بنا دیا۔
یہ بھی نہیں۔
حشر میں بھی غلطی کو چھپانے کے راستے بناتے رہیں گے۔ اپنی شان کریمی سے ترازو میں نیکیوں کو جھکاتے رہیں گے۔

اللہ سب میں اچھے ہیں۔ اللہ سب سے اچھے ہیں۔اللہ جتنا کوئی نہیں۔ اللہ جیسا کوئی نہیں۔ اللہ ہیں اللہ کے علاوہ کوئی نہیں۔ ہم سب کے سب صرف اللہ کو چاہنا سیکھیں۔ اللہ کو چاہنا سیکھائیں۔ صرف اللہ کام آتے ہیں۔ صرف اللہ کام آئیں گے۔ اللہ کے علاوہ کوئی نہیں۔

بھائی اللہ کی مدد کو کام میں لانا سیکھنا ہے۔ سکھانا ہے۔ کام کے بنا دئے جائیں گے۔ اور یہی کام ہے۔ ایسوں کو کام والا کہا گیا۔
مگر، ایک شرط ہے۔
جنابِ رسول اللہ والا انداز ہو۔ صل اللہ علیہ وسلم۔ ورنہ ساری محنت پانی پانی ہوتی جائے گی۔ ہم اللہ کے راستے میں نکل کر اس کو سیکھیں۔ یہ سبق اور کہیں بھی سیکھنے کو نہ ملے گا۔ جس شدت سے اللہ وہاں سکھاتے ہیں اور کہیں نہیں سکھائیں گے۔
اسی لئے کہتا ہوں۔ ارادہ کرو بھائی۔ ارادہ کرو۔